بیٹن آف فیلڈ مارشل آخر ہے کیا؟

دنیا بھر کی افواج میں روایتی اعزازات اور علامتی نشانات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک نمایاں اعزاز “فیلڈ مارشل بیٹن” (Field Marshal Baton) ہے، جو فوج کے اعلیٰ ترین عہدے فیلڈ مارشل کو دیا جاتا ہے۔

بیٹن” ایک خوبصورت، سجاوٹ سے مزین لاٹھی نما عصا ہوتا ہے جو اقتدار، قیادت، اور اعلیٰ فوجی منصب کی علامت ہوتا ہے، یہ اعزاز فوجی افسران کو دیا جاتا ہے جو جنگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں، قومی دفاع میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

بیٹن آف فیلڈ مارشل ایک مالاکا کین (Malacca Cane) سے تیار کردہ عصا ہوتا ہے، جو پاکستان کی فوجی روایات میں اہمیت رکھتا ہے۔ یہ عصا عام طور پر اعلیٰ فوجی افسران کے پاس ہوتا ہے اور کمان کی تبدیلی کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بیٹن نہ صرف ایک فرد کی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے بلکہ ایک ادارے کی روایات، وقار اور تسلسل کی علامت بھی ہوتا ہے۔