محکمہ صحت پنجاب نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا اور اسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش کے معاملے پر محکمہ صحت نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹرزکی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کومراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز کے متعلقہ اسپتال واپس رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائیگی۔
مراسلے کے مطابق بغیراجازت غیرحاضر ڈاکٹرز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، تمام ڈاکٹرز، نرسزاورالائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔