مقررہ تاریخ تک غیرملکی عمرہ زائرین لوٹ جائیں،سعودی وزارت حج

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کی وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں،عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوتی۔

زائرین کے لیے یہ ضروری ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے مملکت میں عمرہ ویزے پر آنے والوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29اپریل سے پہلے پہلے اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔

مذکورہ تاریخ کے بعد عمرہ ویزے والوں کا مملکت میں قیام غیرقانونی شمار ہوگا جس پر انہیں قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔