پٹر ول سستا ہونے سے برطانیہ میں مہنگائی غیرمتوقع طور پرکم ہوگئی

لندن:برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح مارچ میں توقع سے زیادہ گر کر 2.6فیصدپر آ گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چانسلر ریچل ریوز کا کہناتھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں لیکن بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شیڈو چانسلر میل اسٹرائیڈ کا کہنا تھا کہ انتخابات مہنگائی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بینک آف انگلینڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال افراطِ زر مزید بڑھ کر 3.7فیصد ہو جائے گا اور 2027 ء کے آخر تک اپنے 2فیصد ہدف سے اوپر رہے گا۔برطانیہ، مہنگائی میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ، نومبر میں شرح 2.8فیصد رہی، معیشت عرصے سے ورکرز کیلئے موافق نہیں لیکن محنت کشوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ ہے۔