White Wolf

ساڑھے 12 ہزار سال بعد سفید بھیڑیے کی واپسی


ساڑھے 12 ہزار قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیے (ڈائر وولف) اچانک دوبارہ نمودار ہوگئے ہیں امریکی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

امریکی ویب سیریز گیم آف تھرونز میں ساڑھے 12 ہزار قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیوں (ڈائر وولف) کی نسل کو دکھایا گیا تھا۔ بھیڑیوں کی یہ نسل اب دوبارہ زندہ ہوکر زمین پر آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی کمپنی کولوسسل بیوسکینکس نے تین جنیاتی طور پر ایسے انجینئرڈ سفید بھیڑیے (ڈائر وولف) کی کلوننگ کا دعویٰ کیا ہے، جو تقریباً ساڑھے 12 ہزار سال قبل صفحہ ہستی سے مٹ چکے۔

یہ بھیڑیے اس وقت ایک خفیہ اور محفوظ مقام پر رکھے گئے ہیں جہاں وہ صحت مند حالت میں چل پھر رہے ہیں، سوتے اور ہوا میں اپنی مخصوص آوازیں بلند کرتے ہیں۔

نر بھیڑیوں کو ریموس اور روملوس کا نام دیا گیا ہے جب کہ مادہ بھیڑیے کو گیم آف تھرونز کے مرکزی کردار پر خلیسی کا نام دیا گیا ہے۔

کولوسسل کے سائنسدانوں نے قدیم ڈی این اے کی مدد سے ڈائر وولف کی خصوصیات کو جاننے کی کوشش کی، جس کے لیے انہوں نے اوہائیو سے ملنے والا 13 ہزار سال پرانا دانت اور آئیڈاہو سے ملنے والا 72 ہزار سال پرانا کھوپڑی کا ٹکڑا استعمال کیا۔

ان نمونوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر، سائنسدانوں نے گری وولف کی خون کے خلیات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے 20 جینیاتی ترامیم کیں، اور پھر ان خلیات کو کتے کے انڈے میں منتقل کر کے پیدائش کی مکمل عمل کاری مکمل کی، جس کے نتیجے میں 62 دن بعد یہ نئی نسل کے ڈٓائر وولف جیسی خاصیت والے بھیڑیے پیدا ہوئے۔

تاہم کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھیڑیے اگرچہ ظاہری طور پر ڈائر وولف سے مشابہت رکھتے ہیں۔ مگر یہ اصلی ڈائر وولف نہیں کہلائے جا سکتے کیونکہ، ان میں وہ جنگلی شکار کی تربیت اور فطری ماحول میں پلنے والے جانوروں جیسی جبلت نہیں۔