قومی اسمبلی کا اجلاس7اپریل کو طلب،تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس 7اپریل (پیر کو)شام5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اسپیکرنے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس سہ پہر4بجے ا سپیکرلاؤنج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول خوشگواررکھنے اورایجنڈے کے امور طے کیے جائیں گے، خیال رہے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی پیر 7اپریل دوپہر 2بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔