لاہور:عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر26گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31مارچ کوہونے کے قوی امکانات ہیں،غروبِ شمس وقمر کے درمیان فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔
کراچی 69منٹ ،جیوانی 71کوئٹہ اور لاہورمیں 74منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔