لاہور:عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3ماہ کی معافی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ صدر کی معافی کا اطلاق دہشت گردی،قتل ،اغواء اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا۔ رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔