پشاور:خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ۔
ماڑی انرجیزکمپنی نے بذریعہ خط پاکستان سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے،تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کردیا گیا۔شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز پچپن،اوجی ڈی سی پینتیس اور اورینٹ پیٹرولیم دس فیصد کی حصہ دار ہے۔