ریاض:تاریخی مسجد القلہ جو ہوت بنی تمیم میں قائم ہے عبادت کے لیے ایک بار پھر کھول دی گئی ۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مسجد کی بحالی کا یہ اقدام ایک قومی منصوبے کے حصے کے طور پر کیا گیا۔شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شروع کیے گے اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں تاریخی مساجد کی ترقی و بحالی کا کام شامل ہے تاکہ مساجد کو اسلامی ورثے کے طور پر محفوظ کیا جا سکے اور روایتی فن تعمیر کو بحال رکھا جا سکے۔
یہ مسجد تقریبا 190 سال پہلے 1835 میں قائم کی گئی تھی۔ القلہ مسجد تاریخی اہمیت کی حامل ہے جسے اس منصوبے کے تحت محفوظ بنایا جا رہا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل کے نتیجے میں مسجد 625 مربع میٹر پر محیط ہوگی اور اس میں 180 نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔
روایتی نجدی فن تعمیر کے انداز میں مسجد کی بحالی کے لیے مٹی کا استعمال کیا گیا ہے اور لکڑی کو اس کے ڈھانچے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔