کراچی میں دندناتی ہیوی ٹریفک نے تین زندگیاں چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں تینوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مشتعل عوام نے بھاگتے ہوئے ڈمپر ڈرائیورکوپکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھرپاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران حادثہ پیش آیا، ڈمپر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کرین کو طلب کیا گیا ۔
دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالامین ولد محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے بائیک سوار کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔