دہشت گردی نے پھر سراٹھالیا، دعا کیساتھ علاج بھی لازم ہے ،پی پی

اسلام آباد:سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی،دہشت گردی نے سر اٹھالیا، دعا کے ساتھ دوا بھی کرنی پڑے گی۔

القاعدہ کو جنوبی ایشیا سے ہم نے نکالا، کریڈٹ بھی نہیں ملتا۔ پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس پر دوسرے نمبر پرآیا۔ یہ ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے، بے شک ان کیمرہ بریفنگ ہو لیکن بریفنگ لازمی ہونی چاہیے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ بڑھتی دہشت گردی پر سیرحاصل گفتگو ہونی چاہیے۔شیری رحمان نے کہا کہ ہاؤس میں متعلقہ آفیشلز سے بریفنگ کروا لیں، بے شک ان کیمرہ بریفنگ ہو لیکن بریفنگ لازمی ہونی چاہیے، ملک میں دہشت گردی کا ناسور پھر سے اٹھ رہا ہے، اس ہاؤس کوفعال بنائیں اورممبرز کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ کو جنوبی ایشیا سے ہم نے نکالا، کریڈٹ بھی نہیں ملتا۔ پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس پر دوسرے نمبر پرآیا۔پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس پر دوسرے نمبر پرآیا، یہ پورے ملک اور بقا کا مسئلہ ہے۔