تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،ریلوے ملازمین نے ٹرین روک لی

لاہور:کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے سٹیشن پر روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے سٹیشن پر روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین نے نعرے بازی کی۔بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔