کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! جعلی ادویہ مارکیٹ میں آگئیں

کراچی : شہر قائد میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہونے لگیں۔

ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویہ تحویل میں لے لیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دوائیں تحویل میں لے لیں۔

ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے دواوں سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی 0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے 008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ان کا کہنا ہے کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویہ کے بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔