ٹورنٹو ائیر پورٹ پر امریکا سے آنے والا طیارہ زمین سے ٹکراگیا ، جس میں 18 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو میناپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا تھا جس میں 80 مسافر سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔