غزہ فلسطینیوں کا ہے، اس پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، ٹرمپ کے بیان پر چین کا ردعمل

چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ فلسطینی عوام کے قانونی  اور قومی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے ، یہ کوئی سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں ، نہ یہ کہ اسے جنگل کے قانون کا نشانہ بنایا جائے”۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ غزہ کی آبادی کو ہدف بنانے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

ٹرمپ نے عالمی دباﺅ مسترد کردیا،غزہ پر قبضے کے بیان پر قائم

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے اور اس کی آبادی کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے ایک منصوبے کا ذکر کیا تھا۔

ٹرمپ کی اس تجویز نے پوری دنیا میں احتجاج کی لہر برپا کر دی جب کہ اقوام متحدہ نے بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر سے خبردار کیا۔