ٹرمپ کے بیان کے بعد عرب اور مشرق وسطی کی منڈیوں میں غیریقینی صورتحال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے منصوبے کے اعلان نے مشرق وسطیٰ کی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق منگل کو ٹرمپ کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ کی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا۔

سعودی اسٹاک ایکسچینج کا مرکزی انڈیکس بدھ کو 19.53 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  12,414.40 پوائنٹس پر بند ہوا ، جس کی ٹریڈنگ مالیت 7 ارب  ریال تھی جبکہ مصری اسٹاک ایکسچینج میں بھی اتارچڑھاو دیکھا گیا۔

کشمیرپر مذاکرات،جنگ دونوں کیلئے تیارہیں،سیاسی وعسکری قیادت

دبئی فنانشل مارکیٹ بدھ کو 0.003% کی معمولی کمی کے ساتھ 5218.93 پوائنٹس پر بند ہوئی۔گذشتہ روز ٹریڈنگ 533.1 ملین درہم کے ساتھ تجارتی حجم 169.2 ملین شیئرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ابوظبی سکیورٹیز ایکسچینج انڈیکس بدھ کو  0.04 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9584.85  پوائنٹس تک پہنچ گیا، جس میں کل 1.16 بلین درہم کی تجارت ہوئی، جس کا تجارتی حجم 268.3 ملین شیئرز تھا۔

عرب خطے کے دو اہم ممالک قطر اور مسقط اسٹاک ایکسچینج میں بھی کسی حدتک مندی کا رجحان رہا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے امریکی منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ امریکا اس علاقے کی “طویل مدتی ملکیت” حاصل کرے۔

امریکی صدر کے بیانات پر دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے جس میں غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف خبردار کیا جا رہا ہے۔