ساہیوال:کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا دلہن کو ابدی نیند سلا دیا،قومی شاہراہ پر کاردرخت سے ٹکرانے کے باعث دولہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر دولہا کی کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آ رہی تھی کہ دولہا کی گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔