مصر کے وزیرخارجہ بدر عبدالعطی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر بھی غزہ کی تعمیر نو کا آپشن موجود ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بدر عبدالعطی نے جبوتی کے اپنے ہم منصب محمود علی یوسف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک واضح ویژن رکھتے ہیں، اس معاملے پر ہمارا اتفاق رائے ہے۔
انہوں نے کہا ہم اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ قاہرہ کا غزہ کی تعمیر نو کا وژن واضح ہے جس میں کسی فلسطین کے غزہ کو چھوڑنا شامل نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کا مسلسل جارحانہ رویہ،سپیکر،وزیر داخلہ نے سر جوڑ لیے
مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جلد بحالی کے لیے فوری طور پر امداد کے داخلے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر پینے کے پانی، صفائی اور صحت کے شعبوں میں فوری بحالی کے لیے فوری منصوبوں پر عمل درآمد کو اہم قرار دیا۔ بدر نے کہا کہ مصر اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
بدر نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ اس کا واحد حل بین الاقوامی فیصلوں کی بنیاد پر ایک ایسا سیاسی عمل شروع کرنا ہے جو ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو مصری وزیر برائے خارجہ امور و امیگریشن بدر عبد العاطی نے جمہوریہ جبوتی کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر محمود علی یوسف سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے سیاسی مشاورت کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.