اسرائیلی فوج کا شادی کی تقریب میں چھاپا، دلہا کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر ہربون سے شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کر لیا۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں قابض فوج نے تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اس دوران اسرائیل فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔