قیدی تبادلے کا چوتھا مرحلہ ، 3 یرغمالیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا ہوں گے

غزہ جنگ بندی معاہدے کے چوتھے مرحلے میں آج 3 اسرائیلی مغویوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا ہوں گے۔ 

حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات ختم،حکومت کا باضابطہ اعلان

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔