کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی استحکام دیکھنے میں آیا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 14ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 784پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ ، 14ہزار کی حد عبور کر لی۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور 15ارب 73کروڑ 71لاکھ 22ہزار 573روپے مالیت کے 17کروڑ 22لاکھ 44ہزار 205شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے ، انٹر بینک میں 7پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278روپے 90پیسے کا ہو گیا۔