دوائیں چوری کرنے والی نرس پکڑی گئیں

سول اسپتال حیدرآباد میں مبینہ طور پر ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر معاملے کی چھان بین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

فورسزکاکاری وار،8دہشتگردہلاک،2جوان شہید

ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (اے ایم ایس) کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کر دی گئی ہیں، اور مزید کارروائی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق کئی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل کراچی اور لاہور کے مختلف اسپتالوں میں بھی میڈیکل اسٹاف کی مبینہ کرپشن اور ادویات کی چوری کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔