کس سال رمضان المبارک میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہوگا؟

فیصل آباد:ماہر فلکیات پیر عبد الحمید نے بتایا کہ2007ء سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریباً سترہ سال بعد امسال2025 ء میں باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگا اورآئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں آئے گا اور 2037ء کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ2031ء اور 2032ء کے رمضان المبارک میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڑھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔2030ء وہ واحد سال ہو گا جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال میں اہل اسلام 38روزے رکھیں گے۔