پشاور:وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطورصوبائی صدر پی ٹی آئی استعفاء منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفاء دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ استعفاء بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا۔
