اسرائیل کا دفاع مضبوط بنانے پر نیتن یاہو ٹرمپ کے شکرگزار

امریکی صدر کی جانب سے دفاعی امداد کی اجازت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر ادا کیا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ! اسرائیل کو اپنے دفاع، مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور امن اور خوشحالی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری آلات دینے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ سال امریکی صدر جوبائیڈن نے ان بھاری بموں کی فراہمی روک دی تھی جب یہ ظاہر ہوا تھا کہ اسرائیل غزہ کے آبادی والے علاقوں میں ایک بڑا زمینی آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اقدام کی واشنگٹن نے مخالفت کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے واپس آنے والے لبنانی شہریوں پر فائر کھول دیا،سینکڑوں شہید و زخمی

امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیل کو بہت سا سامان پہنچایا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ بہت سی چیزیں جن کی اسرائیل نے درخواست کی تھی اور ادائیگی کی تھی لیکن جوبائیڈن نے نہیں بھیجی تھی۔ اب ان چیزوں کو اپنے راستے پر کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے  بموں کی ترسیل روک دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ گنجان آباد علاقوں میں اتنےزیادہ گولہ بارود کا استعمال ایک عظیم انسانی المیہ اور نقصان کا سبب بنے گا۔