راولپنڈی(اسلام ڈیجیٹل)پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی۔امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلی ترین غیر ملکی و ملکی شخصیات کریں گی
