کراچی میں کل اور پرسوں کتنی سردی ہوگی؟

کراچی(اسلام ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات نے کراچی میںآج اور کل درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت 10.9ڈگری رہا لیکن شدت آٹھ سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج اورکل پارہ سنگل ڈیجٹ تک جاسکتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رات کم سے کم درجہ حرات10.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا، شمال مشرق سمت سے 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔