لندن:خواتین سیاحوں کیلئے پاکستان محفوظ،بھارت غیر محفوظ قرار۔معروف برطانوی جریدے نے حال ہی میں خواتین سیاحوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست شائع کردی۔فہرست میں10 ممالک کا ذکر ہے جو خواتین مسافروں کے لیے غیر محفوظ تصور کیے جاتے ہیں،جنوبی افریقہ خواتین مسافروں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔برازیل تفریحات اور چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک مقبول مقام ہو سکتا ہے لیکن یہ خواتین خصوصاً مسافر خواتین کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔روس ان ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں خواتین کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔خواتین کے لیے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر میکسیکو ہے۔ایران فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں صنفی امتیاز پایا جاتا ہے جو ملک میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کو ایک بڑا مسئلہ بناتا ہے۔ڈومینیکن ریپبلک خواتین کے لیے خطرے کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔خواتین کے لیے ساتواں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک مصر ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ریویو انڈیکس کے مطابق مراکش اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔فہرست میں نویں نمبر پر بھارت ہے۔ لیکن صنفی عدم مساوات کے انڈیکس کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر ہے جہاں خواتین کے قتل، عصمت دری کے واقعات بڑے پیمانے پر عام ہیں۔دسویں نمبر پر تھائی لینڈ ہے۔ لیکن یہ خواتین پر تشدد کے لیے دوسرے نمبر پر ہے۔خواتین کے لیے محفوظ ملک ہونے کے باعث10 ممالک کی فہرست میں پاکستان کانام شامل نہیں۔
