عثمان بزدار دور میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کی ایک اور رپورٹ منظر عام پر

مظفر گڑھ(اسلام ڈیجیٹل)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ کی تعمیرمیں اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) میں جمع کروادی ہے۔آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ 2017ء سے 2019ء میں تعمیر کی گئی تھی، جس کا افتتاح اْس وقت کے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔

پروجیکٹ کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے اسٹیل خریدا گیا، جس سے 13 کروڑ سے زائد ٹیکس کا نقصان ہوا۔ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو زمین کے حصول اور یوٹیلیٹی سروسز کی شفٹنگ کے لیے 73 کروڑ سے زائد ادا کیے گئے۔