اسلام آباد:قومی ادارہ برائے امراض قلب نے 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر کے مطابق 2024ء میں 13لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر نے بتایا کہ 9857پرائمری انجیو پلاسٹیز، 3152کارڈیک سرجریز، 1702اوپن ہارٹ سرجریز انجام دی گئیں اور 102انٹروینشنز مکمل کی گئیں۔عبدالناصر کے مطابق 4ہزار 500سے زائد بچوں کو او پی ڈی میں دیکھا گیا، 45پیڈیاٹرک کارڈیک سرجریز جبکہ1ہزار 450بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر صوبوں اور علاقوں کے مریضوں کو بھی خدمات فراہم کی گئیں، این آئی سی وی ڈی کے مفت کارڈیک کئیر سے ایک لاکھ 60ہزار 427مریض مستفید ہوئے۔
