فیصل آباد(اسلام ڈیجیٹل)مقامی سطح پر موبائل تیاری ،پنجاب میں پلانٹ کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوں گے، صوبائی وزیر نے انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد میں وی وو موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
آئندہ دو سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی، چین کی وی وو موبائل کمپنی کے حکام اور فیڈمک کے سی ای او میاں جمیل احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔ موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری سے فون کی قیمت میں کمی آئے گی۔صوبائی وزیر نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔
