وفاقی حکومت نے کاغذ کو خداحافظ کہہ دیا۔ استعمال مکمل ختم۔ اب تک کیا فائدہ ہوا؟

اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل)وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشنز کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئیـاجلاس کو بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے ایـآفس کو اس بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کے لئے کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا اور تمام فائلز موومنٹ اور دیگر خط و کتابت صرف ایـآفس استعمال کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 21 وزارتوں/ڈویڑنز میں ایـ آفس کا نفاذ سو فیصد کر دیا گیا ہے۔ای آفس کے نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ اسٹیشنری اور پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو فائدہ بھی پہنچے گا۔ ایـآفس کے نفاذ سے وزیر اعظم آفس میں سمری کی پراسیسنگ کا دورانیہ اب زیادہ سے زیادہ صرف تین دن تک محیط ہو چکا ہے۔