لکی مروت میں امن دشمنوں کا ایک اور وار،2پولیس اہلکارشہید

لکی مروت (اسلام ڈیجیٹل)لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی،دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پرتعینات تھے اور موٹر سائیکل پر ڈاک لینے تھانوں میںجا رہے تھے۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ۔
ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔