وزیر تعلیم سندھ نے بعض بورڈز کی جانب سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کچھ تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانی فیس وصول کرنے کی شکایت پر نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے امتحانی فیس وصول کرنے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے  کہا کہ سندھ میں تعلیم مفت ہے، فیس یا آئی ٹی چارجز کے نام پر رقم وصول نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، داخلے سے لے کر امتحان کے مراحل تک فیس ختم ہو چکی ہے۔
اسی حوالے سے وزیر تعلیم نے سیکرٹری کالجز کو سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بورڈز کی جانب سے فیس نہ وصول کرنے کے احکامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔