اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل) ملک کے 100فیصد مرد موبائل براڈ بینڈ سے جڑگئے۔پی ٹی اے نے موبائل براڈ بینڈ صارفین میں مرد اور خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
4 سال کے دوران براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح میں 21فیصد اضافے کے بعد 79فیصد سے بڑھ کر 100فیصد ہوگئی۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 21سے بڑھ کر 33فیصد ہوگئی، 4سال میں برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں مردوں کے اکائونٹ کی شرح میں 26فیصد اضافہ ہوا، برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں مردوں کے اکائونٹس کی شرح 55سے 81فیصد تک پہنچ گئی، برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں خواتین کے اکاؤنٹس کی شرح میں ساڑھے 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین میں صنفی فرق 68فیصد، مردوں کی تعداد 77اور خواتین کا حصہ 24فیصد ہے جبکہ یوٹیوب صارفین میں صنفی فرق 59فیصد، ٹک ٹاک 71، انسٹا گرام میں صنفی فرق 41فیصد ہے۔
