بائیکاٹ مہم جوتوں کی نوک پر!جرمنی سے اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی بارش کردی

اسلام آباد (اسلام ڈیجیٹل)جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیاد پر25.1فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2024جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 285ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.1فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 227.8ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔نومبر2024میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.4ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 58.3ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 52.5ملین ڈالرتھا۔