اسموگ سے مزید 61 ہزار افراد پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث سائینس کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

پنجاب میں اسموگ: 19 لاکھ افراد اسپتال لائے گئے

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 24 افراد پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوئے۔

صوبے بھر میں دمے کے 4 ہزار 211 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 3 ہزار 690 پھیپھڑوں جبکہ دمے کے 209 مریض شامل ہیں۔