Supreme Court of Pakistan

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کا فیصلہ غیر قانونی اور ریکارڈ کے بر خلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے اصولوں اور گائیڈ لائنز کو مدِنظر نہیں رکھا۔