مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا، جس سے سستی بجلی فراہمی کی جائے گی۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا۔