Supreme Court of Pakistan

جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟

جسٹس یحیٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا، یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز میں سے ایک ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا

کامن ویلتھ اسکالر شپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کےلیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سر انجام دیں، 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔

30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔