وزیراعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلیے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھجوا دی۔

پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیرِ اعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں دستخط کیلئے آج تقریب ہوگی

واضح رہے کہ ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

چھبیسویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے۔