President House Islamabad

آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں دستخط کیلئے آج تقریب ہوگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

سینیٹ سے منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوگی۔

ایوان صدر میں آج ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت کی بنیاد پر منظور ہوچکی ہے۔