پشاور: خیبر پختونخوا میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔
صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کے دوران مشیر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مصدق عباسی کی نشاندھی و ہدایات پر نوشہرہ و کوہاٹ میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران 200 سے زیادہ مشین ضبط کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔
مصدق عباسی کے مطابق نوشہرہ میں سونا نکالنے کے لیے 4 بلاکس کی کامیابی سے کھلی نیلامی کے نتیجے م یں 4 ارب سے زائد آمدن ہوگی اور مزید بلاکس کی نیلامی بھی جلد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کان کنی سے وابستہ کمپنیاں آگے آئیں، ہم حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں کو ٹھیکے ملیں گے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کے کام کے دوران کسی قسم کی دخل اندازی برداشت نہیں کریں گے۔