Peshawar : Afghan Counsel General

گورنر سندھ کا افغان حکومت سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا مطالبہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی؟ جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 2040 کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، پاکستان کو آگے کیسے بڑھنا ہے اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو 25 دسمبر کو ساتھ بٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کرسی پر نہ بھی رہے تو پارٹی کی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ معاشی مسائل کا حل نظام مصطفیٰ اور سودی نظام کے خاتمے میں ہے، ربیع الاوّل کے پورے مہینے گورنر ہاؤس میں نعت خوانی کے پروگرام ہوں گے۔