PTI Jalsa

پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ اب راز نہیں کیونکہ یہ ہر لیڈر کے پاس پہنچ چکا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو ترامیم پر اعتراض نہیں کیونکہ اُن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں بس انہیں دسمبر تک روک لیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ججز کی تقرری کا طریقہ کار اس وقت بھی عدلیہ کے پاس ہے، ایک ایک چیمبر کے تین تین چار چار وکیل جج ہیں، کوئی ہائیکورٹ میں ہے اور کوئی سپریم کورٹ میں بیٹھا ہے،یہ کیا ہو رہا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جوڈیشری کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔