Russia Pakistan Flag

روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے

روسی نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔