Karachi drugs confisticated

صابنوں میں چھپا کر منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی سے صابن کی ٹکیوں میں چھپا کر منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایک اور کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک مسافر کو آئس ہیروئن کے ساتھ پشاور میں گرفتار کیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کی۔

کراچی ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز کے مسافر سلام اللّٰہ کے قبضے سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جو مسافر نے بیگ میں رکھی صابن کی ٹکیوں میں چھپائی ہوئی تھی۔

ادھر ایک اور کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر بحرین کے مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

کراچی سے صابنوں میں چھپا کر منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
مسافر عاطف نے مذکورہ منشیات اپنے بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد ان کے سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر دونوں کے سامان سے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔