Senate of Pakistan

اسوہ حسنہ رسولﷺ کی پیروی ناگزیر ہے: سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے اسوہ حسنہ رسول ﷺ کی پیروی ناگزیر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مسلمانانِ عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ خاتم النبیین آنحضرت محمد ﷺ رحمتہ اللعالمین بن کر تشریف لائے، آج کا دن امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اس بابرکت دن کی فضیلت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے، وطنِ عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں و برکتوں سے مالامال کر دے۔