Pakistan Stock Exchange

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 16 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔